کرونا کے زیادہ کیسز امریکہ میں کیوں ؟ٹرمپ نے بتا دیا
29 اپریل 2020 (16:17) 2020-04-29

واشنگٹن: کرونا وائرس نے جہاں پوری دنیاکے لوگ شکار کیے ،وہیں امریکہ میں کرونا وائرس کے شکار سب سے زیادہ ہیں ،امریکی شہری اس بات پر تشویش میں مبتلا ہیں کہ کیوں امریکہ میں لوگ اس وائرس کا شکار زیادہ ہیں ،امریکی صدر ٹرمپ نے اس اہم راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ امریکہ واحد ملک ہے جس میں ٹیسٹیوں کی تعداد سب سے زیادہ اور تیز ہے ،یہ ہی وجہ ہے کہ امریکہ میں متاثرین کی تعدا د زیادہ سامنے آئی ہے ،ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر دیگر ممالک بھی اپنے ٹیسٹ کی استعداد بڑھا دیں تو یقینا ان ملکوں میں بھی متاثرین کی تعداد سب سے زیادہ ہوگی ۔

ٹرمپ نے کہا کہ امریکا آنے والی بین الاقوامی پروازوں کی کرونا ٹیسٹنگ کا سوچ رہا ہے، ٹیسٹنگ کے معاملے پر ایئرلائنز سے مل کر کام کر رہے ہیں، ہم کرونا ٹیسٹنگ میں پوری دنیا سے آگے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انھیں ورثے میں ٹوٹا ہوا سسٹم ملا، ملک کی سڑکیں ٹھیک نہیں اور ہم نے مشرق وسطی میں 8 ارب ڈالرز خرچ کر دیے، اب کہانی ماضی سے بالکل مختلف ہے، اب انتظامیہ اور ادارے بہترین کام کر رہے ہیں۔


ای پیپر