file photo

غریب مستحق لوگوں کیساتھ تعاون جاری رہے گا: آرمی چیف
29 اپریل 2020 (15:37) 2020-04-29

اسلام آباد: پاک فوج کی جانب سے کورونا وبا سے متاثرہ خاندانوں میں ساڑھے 3 لاکھ راشن بیگز تقسیم، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ غریب مستحق لوگوں کیساتھ تعاون جاری رہے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق راشن سندھ، پنجاب، بلوچستان خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے پسماندہ علاقوں کے کورونا وبا سے متاثرہ لوگوں تک پہنچایا گیا۔

امدادی پیکج میں کھانے پینے اور روز مرہ استعمال کی اشیاء شامل ہیں، راشن فوجی افسروں اور جوانوں کی تنخواہوں سے عطیہ کی گئی رقم سے خریدا گیا۔

پاک فوج کی جانب سے وانا اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی کورونا وبا سے متاثرہ خاندانوں میں راشن تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری ہے، سب ڈویژن وانا میں 4 سو جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں 100 سے زائد گھرانوں میں ریلیف پیکیج تقسیم کیا گیا، علاقہ مکینوں نے ریلیف پیکج ملنے پر خوشی کا اظہار کیا۔


ای پیپر