کورونا سے ہلاکتوں کی شرح میں واضح کمی ہوگئی
29 اپریل 2020 (14:20) 2020-04-29

لندن: دنیا بھر میں کورونا وائرس کی شدت میں کمی آنے لگی، ہلاکتوں کی شرح بھی کم ہوتی جا رہی ہے، 21 اپریل کے بعد سے اموات کا گراف گرتا جا رہا ہے۔

جہاں دنیا میں 31 لاکھ 47 ہزار افراد کورونا سے متاثر ہوئے، وہیں، 9 لاکھ 61 ہزار سے زائد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔ دنیا بھر میں مہلک وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ 18 ہزار 181 ہوگئی ہے۔

امریکہ میں اب تک 59 ہزار 266 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 35 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، اٹلی میں 27 ہزار 359، اسپین میں 23 ہزار 822، فرانس میں 23 ہزار 660 اور برطانیہ میں 21 ہزار 678 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔


ای پیپر