file photo

مسجد الحرام اور مسجد نبوی کو جلد کھول دیا جائے گا، حکام
29 اپریل 2020 (13:22) 2020-04-29

ریاض: سعودی حکومت نے کہا ہے کہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی کو جلد کھول دیا جائے گا۔

خانہ کعبہ کو کورونا سمیت دیگر جراثیم سے محفوظ رکھنے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جانے لگا، غلاف کعبہ، حجر اسود اور مقام ابراہیمؑ کو اوزون ٹیکنالوجی کے ساتھ صاف کیا گیا۔

عرب خبر رساں اداے کے مطابق حرمین پریذیڈنسی کے سربراہِ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے خود اپنے ہاتھوں سے حجر اسود کو دھویا اور مقام ابراہیم کی بھی صفائی کی جبکہ غلاف کعبہ کو بھی اوزون ٹیکنالوجی کے ذریعے صاف کیا گیا۔


ای پیپر