بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار عرفان خان انتقال کر گئے
29 اپریل 2020 (12:47) 2020-04-29

نیو دہلی: بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار عرفان خان انتقال کر گئے، عرفان خان کی طبیعت ناساز ہونے پر گزشتہ روز آئی سی یو منتقل کیا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عرفان خان کو کولون انفیکشن سے متاثر ہونے پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں طبیعت شدید بگڑ گئی جس کے باعث انہیں آئی سی یو منتقل کرنا پڑا۔ 54 سالہ اداکار ممبئی کے مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔


ای پیپر