امریکہ جھوٹ بولنے کی بجائے وائرس پر قابو پانے کیلئے توجہ دے: چین
29 اپریل 2020 (11:00) 2020-04-29

بیجنگ: چین نے ایک بار پھر امریکا کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو مسترد کر دیا۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ جھوٹ بولنے کی بجائے وائرس پر قابو پانے کے لئے توجہ دے، انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ عوام کی توجہ وائرس کے نقصان سے ہٹانے کے لئے ایسے اقدامات کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر نے کہا تھا کہ چین کے شہر ووہان سے شروع ہو کر دنیا بھر میں پھیلنے والے کورونا وائرس سے ہونے والے نقصان کا چین سے ہرجانہ طلب کریں گے۔


ای پیپر