کورونا وائرس سے پاکستان میں ہلاکتوں کی تعداد 327 ہو گئی
29 اپریل 2020 (10:35) 2020-04-29

لاہور: کورونا وائرس سے پاکستان میں ہلاکتوں کی تعداد 327 ہو گئی، کورونا کے مریضوں کی تعداد 14 ہزار 885 تک پہنچ گئی، 3 ہزار 425 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ سنٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں 24 گھنٹوں کے دوران 588 کیسز اور 26 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ پنجاب میں کورونا کے اب تک سب سے زیادہ 5 ہزار 827 کیس رپورٹ ہوئے، سندھ 5 ہزار 291، خیبرپختونخوا 2 ہزار 160، بلوچستان 915، کیس رپورٹ ہوئے، اسلام آباد 297، آزاد کشمیر 65 اور گلگت بلتستان میں 330 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ 114 اموات ہوئی۔ پنجاب میں 100، سندھ میں 92، بلوچستان 14، اسلام آباد 04 اور گلگت بلتستان میں کورونا سے 3 افراد جاں بحق ہوئے۔

کورونا وائرس سے متاثرہ 78 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ ملک بھر میں اب تک کورونا کے 1 لاکھ 57 ہزار 911 ٹیسٹ لیے جا چکے ہیں۔


ای پیپر