اسد عمر نے استعفیٰ کیوں دیا ۔۔۔؟ردعمل سامنے آگیا
29 اپریل 2019 (23:44) 2019-04-29

اسلام آباد: آئی ایس پی آ ر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آ صف غفو ر نے وزیر خزانہ اسد عمر کے استعفیٰ اور وفاقی کابینہ میں رد بدل کے حوالے سے صحافی کے سوال کا جواب دینے سے گریز کیا۔

پیر کو آئی ایس پی آ ر ہیڈ کورٹر میں پریس کانفرنس کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آ ر میجر جنرل آصف غفو ر نے وزیر خزانہ اسد عمر کے استعفیٰ اور وفاقی کابینہ میں رد بدل کے حوالے سے سوال پر اپنا رد عمل دینے سے انکار کیا۔ انہوں نے کہاکہ وہ سیاسی نوعیت کے سوالوں پر کوئی جواب نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہاکہ وہ صرف انہی سوالوں کے جواب دیں گے جن کا قومی سلامتی کے امور سے ہو گا۔


ای پیپر