انگلینڈ ،نوجوان فاسٹ بولر محمد حسنین کا خطرناک بانسر
29 اپریل 2019 (20:32) 2019-04-29

نارتھیمپٹن: پاکستان کرکٹ ٹیم ان دنوں دورہ انگلینڈ پر موجود ہے جہاں وہ پریکٹس میچز کھیلنے میں مصروف ہے۔ قومی ٹیم نے گزشتہ دنوں اپنے پہلے ٹور میچ میں کینٹ کے خلاف 100رنز سے فتح سمیٹی جبکہ پیر کوان کا مقابلہ نارتھمپٹن شائر سے ہوا۔

دوسرے ٹور میچ میں نارتھمپٹن شائر نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستانی بولنگ کے دوران نوجوان فاسٹ بولر محمد حسنین نے بھی بہترین گیند بازی کا مظاہرہ کیا ہے، اور بلے بازوں کو بھی خوب پریشان کیا۔

انہوں نے نارپھیمپٹن شائر کے بلے باز ریکارڈو ویسکونسیلوس کو ایک خطرناک بانسر مارا جو سیدھا ان کے ہیلمٹ پر جا لگا۔بلے باز نے دوسرا ہیلمٹ پہن کر بیٹنگ جاری رکھی مگر بعد میں انہوں نے ریٹائرڈ ہرٹ ہوکر پویلین جانے میں ہی عافیت جانی۔


ای پیپر