لاہور یوں کیلئے بڑی خوشخبری ،اورنج ٹرین پٹری پر آگئی
29 اپریل 2019 (19:48) 2019-04-29

لاہور :سابق حکومت کا بڑا پراجیکٹ اور نج لائن ٹرین اپنے اختتامی مراحل کی طرف گامزن ،نئی پنجاب حکومت آنے کے بعد ایسا لگ رہا تھا کہ اب یہ ٹرین انہتائی تاخیر کے بعد ہی پٹری پر آئے گی ،یہاں تک کے متعدد پنجاب حکومت کے ایک صوبائی وزیر نے اس پراجیکٹ کو سفید ہاتھی کا نام دے دیا تھا ۔

اب ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی طرف سے اورنج لائن ٹرین کو با قاعدہ پورے ٹریک پر ٹیسٹ رن کیا گیا ہے ، اورنج لائن ٹرین ڈیرہ گجراں سے علی ٹاون تک چلائی گئی، اورنج لائن ٹرین 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلائی گئی، ٹرین میں ماس ٹرانزٹ اتھارٹی، چینی کمپنی کے انجینئر موجود تھے۔

10ماہ بعد اورنج ٹرین کو ٹریک پر لایا گیا ہے ،سابق چیف جسٹس کے احکامات کی روشنی میں بھی اس پراجیکٹ کو جلد از جلد مکمل کرنے کا کہا گیا ہے ،امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس ٹیسٹ رن کے بعد اورنج لائن ٹرین جلد عوام کیلئے بھی کھول دی جائے گی ، ٹرین میں سوار انجینئرز نے ایلی ویٹیڈ ٹریک پر مکینیکل ورک کا جائزہ لیا جبکہ نئے بچھائے جانے والے انڈر گراونڈ ٹریک کی چیکنگ بھی کی گئی۔


ای پیپر