سدھو نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا
29 اپریل 2019 (19:26) 2019-04-29

نئی دہلی:بھارتی ریاست پنجاب کے وزیر اور کانگریس کے رہنما سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے اعلان کیا ہے کہ اگر راہول گاندھی انتخابات ہار گئے تو وہ سیاست ہی چھوڑ دیں گے۔

ماضی میں بھارتی جنتا پارٹی میں رہنے والے سابق کرکٹر اور ٹی وی سیلیبرٹی نوجوت سنگھ سندھو کا کہنا تھا کہ اگر کانگریس کے صدر راہول گاندھی ریاست اتر پردیش کے حلقے امیٹھی سے شکست کھا گئے تو وہ سیاست ہی چھوڑ دیں گے۔ہندوستان ٹائمز کے مطابق نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا کہ بھارتی عوام کو حب الوطنی سونیا گاندھی سے سیکھنی چاہیے۔انہوں نے سونیا گاندھی کو ان کے شوہر راجیو گاندھی کے قتل کے بعد کانگریس کی سب سے اہم رہنما بھی قرار دیا اور یہ دعوی بھی کیا کہ بھارت کی زیادہ تر معاشی ترقی کانگریس کے دور میں ہی ہوئی۔

نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا کہ بھارت نے ایئر کرافٹ سے لے کر ہر چیز کانگریس کے دور میں بنائی اور بھارت کی 70 سالہ معاشی ترقی میں کانگریس کا بڑا کردار ہے۔نووجوت سنگھ سندھو کا کہنا تھا کہ بھارت میں یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ جو بھی بی جے پی کے ساتھ ہوگا وہی حب الوطن ہوگا جب کہ دیگر پارٹیوں کے حمایتی افراد کو دشمن اور غدار مانا جاتا ہے۔کانگریس رہنما نے ساتھ ہی اعلان کیا کہ اگر ان کی پارٹی کے صدر راہول گاندھی ریاست اتر پردیش کے حلقے امیٹھی سے الیکشن ہار گئے تو وہ سیاست ہی چھوڑ دیں گے۔


ای پیپر