پٹرول کی قیمتوں میں 5,10،13نہیں بلکہ حیران اضافہ کا امکان ؟
29 اپریل 2019 (19:17) 2019-04-29

اسلام آباد :پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حیران کن اضافہ کی سمری حکومت کو ارسال کر د ی گئی ہے ،اوگرا نے 14.37روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 4روپے لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے ،مٹی کا تیل میں 7.46پیسے مہنگا کرنے کا امکان ہے ،جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 6.40روپے فی لیٹر بڑھانے کی سفارش کی گئی ہے ۔

سب سے حیران کن بات یہ ہے کہ مہنگائی میں پسنے والی عوام کو مزید مہنگائی کے سونامی میں دھکیلنے کیلئے پٹرول کی قیمتوں میں 14.37روپے فی لیٹرمہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے ،جس کے بعد مہنگائی کا نیا طوفان اُمڈ آئے گا ،فروری 2019 سے اب تک حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں تقریباً آٹھ روپے کا اضافہ کیا ہے۔ جب تحریک انصاف کی حکومت نے اگست 2018 میں اقتدار سنبھالا تھا اس وقت پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 95 روپے 24 پیسے تھی جبکہ آج اس کی قیمت 98 روپے 89 پیسے ہے۔


ای پیپر