فیشن شو کے دوران کیٹ واک کرتا ماڈل انتقال کر گیا
29 اپریل 2019 (18:45) 2019-04-29

برازیلیا:برازیل میںمنعقدہ ایک فیشن شو کے دوران 26 سالہ ماڈل کیٹ واک کرتے ہوئے اسٹیج پر گرگیا اور گرتے ہی اس دنیا سے چل بسا۔

تفصیلات کے مطابق برازیل کے دارالحکومت ساو پاولو فیشن ویک کی تقریب کے آخری روز برازیلین ماڈل ٹیلز سوآریس کیٹ واک کے دوران اچانک ریمپ پرگر گئے، انہیں طبی امداد کے لیے فوری اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ٹیلز سوآریس کی موت کی تصدیق کردی۔پہلے شو کے حاضرین کو ایسا لگا کہ ماڈل کا ریمپ پر گرنا فیشن شو کا حصہ ہے تاہم جب میڈیکل ٹیم وہاں پہنچی اور سوآریس کے منہ سے جھاگ نکلتا دیکھا تو شائقین کو سمجھ آیا کہ معاملہ سنگین ہے۔

موقع پر موجود طبی عملے نے فوری طور پر ماڈل کو طبی امداد فراہم کی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم اسپتال پہنچنے پر ڈاکٹر نے بتایا کہ وہ پہلے ہی انتقال کرچکے ہیں۔سوآریس کی ہلاکت کی حتمی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے اور شو میں موجود بعض افراد کا کہنا ہے کہ وہ اپنے سینڈل میں لگے تسموں کی وجہ سے گرے۔


ای پیپر