ہیٹ سٹروک کی علامات اور انتہائی آسان علاج
29 اپریل 2019 (17:58) 2019-04-29

لاہور :گرمی کی آمد آمد پر تیز دھوپ سے بچاﺅ انہتائی لازمی ہو جا تا ہے ،اس کی اہم وجہ ہیٹ سٹروک سے بچنا ہی ہے ، ہیٹ سٹروک سے بچاﺅ فوری طور پر کرنا بھی لازمی ہوتا ہے نہیں تو طبیعت میں بگاڑ بھی اتنہائی جلد ی ہو جا تا ہے .

آئیے ہم آپ کو ہیٹ سٹروک کی چند اہم علامات بتا دیتے ہیں تاکہ اگر آپ ایسی صورتحال محسوس کریں تو فوری طور پر احتیاطی تدابیر کا استعمال شروع کر دیں ۔

علامات :

عام طور پر لوگ شدید گرمی میں لو یا ہیٹ اسٹروک کا شکار ہوجاتے ہیں اور انہیں بخار چڑھ جاتا ہے، ہیٹ اسٹروک کی چند عام علامات میں سر درد ہونا٬ بےہوش ہوجاتا، متلی محسوس ہونا، الٹیاں لگنا اور چکر آنا شامل ہے۔

احتیاط :

اگر ہیٹ سٹروک ہو بھی جائے تو گھبرانے کی ضرورت نہیں اس کا فوری علاج آپ کو ہیٹ سٹروک سے بچا سکتا ہے ، اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں اور ایسی اشیا سے پرہیز کریں جن میں زیادہ چینی یا کیفین استعمال کی گئی ہو،اس کے علاوہ جتنی بار ممکن ہو نہائیں اور ایسی جگہوں پر بالکل نہ بیٹھیں جہاں دھوپ آتی ہو یا پھر گرمائش ہو، سحر و افطار میں تلے ہوئے کھانوں کا استعمال کم کریں اور ہلکے پھلکے کپڑے پہنیں،سر کو ہمیشہ ڈھانپ کر رکھیں اور ساتھ ہی پیروں میں بھی چپل پہنیں رکھیں، ماہرین کے مطابق ایسے موسم میں چائے کے استعمالسے زیادہ بہتر پانی کا استعمال ہے۔

اگر آپ مندرجہ بالا علامات پائی جاتی ہیں تو آپ کو چاہیے فوراً نہا لیں اور پنکھے کے قریب بیٹھ جائیں تاکہ جسم ٹھنڈا ہوسکے، اور اگر بخار بھی محسوس ہو رہا ہو تو جسم کے مختلف حصوں کو برف سے ٹھنڈا کرنے کی کوشش کریں-

لو لگنے کی صورت میں بخار وغیرہ کی ادویات ہرگز استعمال نہ کریں۔


ای پیپر