فوٹو بشکریہ فیس بک

آصف زرداری نے نواز شریف کے بیرون ملک علاج کی حمایت کر ڈالی
29 اپریل 2019 (15:17) 2019-04-29

اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ نیب اور معیشت دونوں ساتھ نہیں چل سکتے۔

احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں آصف زرداری نے نیب کو آڑے ہاتھوں لے لیا، بولے جب تک احتساب ہے نہ بیورو کریسی چلے گی، نہ معیشت۔ سابق صدر نے مولانا فضل الرحمان کی حکومت مخالف تحریک میں شامل ہونے کا عندیہ دیدیا ساتھ ہی نواز شریف کے بیرون ملک علاج کی حمایت بھی کر ڈالی۔

عمران خان کو مشورہ دینے کے سوال پر کہا مشورہ دیں گے بھی تو انہیں سمجھ نہیں آئے گا۔ صحافی نے سوال کیا، کیا حکومت 5 سال پورے کرے گی؟ جس پر سابق صدر برجستہ خدانخواستہ کہتے ہوئے آگے بڑھ گئے۔


ای پیپر