پرویز مشرف کی واپسی سے متعلق سوال پر وفاقی وزیر داخلہ کا حیرت انگیز جواب
کیپشن:   فوٹو بشکریہ فیس بک
29 اپریل 2019 (13:32) 2019-04-29

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا پولیس لائنز اسلام آباد کا دورہ، وزیر داخلہ کو استقبالیہ گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا کہ فنڈز سب کچھ نہیں ہوتے افسروں کا کام منفرد ہونا چاہیے۔ اسلام آباد پولیس اچھا کام کر رہی ہے۔

پرویز مشرف کی واپسی سے متعلق سوال پر کہا کہ اُن کی واپسی کی خبر اخباروں میں پڑھی ہے۔ وزیر داخلہ نے یادگارشہدا پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ سکول آف انفارمیشن کا دورہ کیا اور پولیس لائنز میں پودا بھی لگایا۔


ای پیپر