امریکا کے فوجی اخراجات 649 ارب ڈالر تک پہنچ گئے
کیپشن:   فوٹو بشکریہ فیس بک
29 اپریل 2019 (12:31) 2019-04-29

نیویارک: امریکی فوجی اخراجات میں 7 سال میں پہلی بار 4.6 فیصد اضافے سے 649 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔

اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی نئی رپورٹ کے مطابق اخراجات میں اضافہ صدر ٹرمپ کی پالیسی کی عکاسی کرتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2018 میں بھارت کے فوجی اخراجات 66 ارب 50 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے۔ جبکہ پاکستان کے فوجی اخراجات 11 ارب 40 کروڑ پر آگئے ہیں۔ امریکا، چین، سعودی عرب، بھارت اور فرانس کے اخراجات دنیا بھر میں فوجی اخراجات کا 60 فیصد ہیں۔


ای پیپر