آئی ایم ایف وفد اہم دورے پر آج پاکستان پہنچے گا
کیپشن:   فوٹو بشکریہ فیس بک
29 اپریل 2019 (11:27) 2019-04-29

اسلام آباد: آئی ایم ایف وفد اہم دورے پر آج پاکستان پہنچے گا، وفد سے7 سے 8 ارب ڈالر کے پروگرام کیلئے بات چیت کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق پہلے مرحلے میں آئی ایم ایف کی تکینکی ٹیم سے مذاکرات شروع کیے جائیں گے۔ پالیسی سطح کے مذاکرات کی قیادت مشیر خزانہ حفیظ شیخ کریں گے جس میں پروگرام کی شرائط طے کی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان آئی ایم ایف کو اپنی مالی ضروریات سے آگاہ کرے گا۔ آئی ایم ایف وفد ادائیگیوں کے توازن، مجموعی ملکی معیشت اور برآمدات کے فروغ کیلئے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لے گا۔


ای پیپر