فوٹو بشکریہ فیس بک

کراچی شہر میں یکم سے تین مئی کے دوران شدید گرمی پڑے گی: محکمہ موسمیات
29 اپریل 2019 (09:45) 2019-04-29

لاہور: ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں، سورج اپنی آب و تاب سے چمکنے لگا، محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی شہر میں یکم سے تین مئی کے دوران شدید گرمی پڑے گی۔ درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

اندرون سندھ میں بھی کڑاکے کی گرمی ، حیدرآباد، نوابشاہ، جیکب آباد، موہنجوداڑو، روہڑی، مٹھی اور لاڑکانہ میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔

پنجاب کے میدانی علاقے بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں، لاہور کا درجہ حرارت 40 ڈگری تک پہنچنے کا امکان، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور اور ڈی جی خان میں بھی گرمی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔

بلوچستان میں تربت، لسبیلہ، سبی سمیت کئی علاقوں میں درجہ حرات چالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں موسم خشک اور گرم، تاہم چترال اور دیر میں کہیں کہیں بارش جبکہ کشمیر اور گلگت بلتسان میں بھی چند مقامات پر بادل برسیں گے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں ژوب، مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی، کوہاٹ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو گی۔


ای پیپر