کوئٹہ میں ملازمہ نے تین سالہ بچے کو قتل کر دیا
28 ستمبر 2020 (21:01) 2020-09-28

  کوئٹہ: ملازمہ نے تین سالہ بچے کو گلہ دبا کر قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں 3 سالہ بچے سعد شاہ کو قتل کرنے کا واقعہ 12 ستمبر کو پیش آیا اور بچے کو گھر کی ملازمہ نے قتل کیا جس نے دورانِ تفتیش اعترافِ جرم بھی کیا ہے۔ ملازمہ واقعے کے بعد کوئٹہ سے آبائی علاقے لہڑی فرار ہوگئی تھی جسے رشتے داروں کے ذریعے کوئٹہ بلوایا گیا تھا، ملزمہ کو لہڑی سے کوئٹہ آتے ہوئے کولپور سے حراست میں لیا گیا جسے جسمانی ریمانڈ کے لیے پولیس کی تحویل میں دیا گیا ہے۔

دورانِ تفتیش ملازمہ نے بیان میں کہا کہ مقتول بچہ سعد شاہ کمرے میں بیڈ پر بیٹھا ٹیبلٹ سے کھیل رہا تھا، بچے کے ہاتھ سے ٹیبلٹ چھینا تو وہ رونے لگا جس پر بچے کو خاموش کرانے کی بہت کوشش کی مگر وہ خاموش نہیں ہوا۔ بچے کو مارنے کاکوئی ارادہ نہیں تھا لیکن طیش میں اس کا گلا دب گیا جس سے بچہ ہلاک ہوگیا اور پھر اس کو واشنگ مشین میں سرف کے پانی میں ڈالا۔


ای پیپر