میں نے شہباز شریف کی گرفتار کا نہیں کہا : شہزاد اکبر 
28 ستمبر 2020 (19:06) 2020-09-28

اسلام آباد:مشیر داخلہ و احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ  میں نے کہیں بھی نہیں کہا   کہ شہباز شریف کو گرفتار کیا جائے، یہ عدالتی فیصلہ ہے،(ن) لیگ جب ریلیف کے فیصلے دیکھتی ہے تو کچھ نہیں کہتی لیکن مخالف آئے تو نیب نیازی گٹھ جوڑ لگتا ہے۔

 مشیر داخلہ و احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میری طرف سے کہیں بھی نہیں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف کو گرفتار کیا جائے، یہ عدالتی فیصلہ ہے،(ن) لیگ جب ریلیف کے فیصلے دیکھتی ہے تو کچھ نہیں کہتی لیکن مخالف آئے تو نیب نیازی گٹھ جوڑ لگتا ہے،(ن) لیگ کا یہ رویہ توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے، عدلیہ کے اوثر اثرانداز ہونے کی کوشش کی جا رہی ہے، عدالت میں چار ماہ کیس چلا ہے اور تفصیلی دلائل دیئے ہیں، لیکن اس پر سیاسی بیانات دینا عدلیہ پر حملہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیس میں میاں شہباز شریف چیف فنانشل آفیسر محمد عثمان کو شامل تفتیش کیا گیا ہے اور وہ اس کیس کے مرکزی کردار ہیں، ملازمین کی بے نامی اکائونٹس عثمان نامی شخص نے ہی بنائے تھے، جس نیب نے گرفتار کرلیا ہے۔بلاول زرداری امپورٹڈ لیڈر کیلئے مقامی قوانین سے سبق لینا چاہیے، ان کے والد کے خلاف عدالتوں میں نیب ریفرنسز دائر ہیں، آصف زرداری کو 265درخواستیں عدالتوں سے مسترد کر دی گئی ہیں اور آصف زرداری قانون سے بھاگ رہے ہیں، آصف زرداری کے خلاف الزامات کی فہرست مجھ سے نہ بنوائیں۔


ای پیپر