شوباز شریف نے صرف ناکام فنکاری پیش کی :شہباز گل
28 ستمبر 2020 (18:50) 2020-09-28

اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ شوباز شریف  معزز عدالت کے سامنے گزشتہ 8 ماہ کی ناکام فنکاری کے علاوہ کچھ نہ پیش کر سکے، عوام کو سچ بتائیں کہ غریبوں کا خون چوس کر اثاثوں کی وجہ سے دھر لئے گئے ہیں۔

صدر مسلم لیگ ن میاں شہباز شریف کی گرفتاری پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شوباز شریف  معزز عدالت کے سامنے گزشتہ 8 ماہ کی ناکام فنکاری کے علاوہ کچھ نہ پیش کر سکے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ شیر نے احتساب سے بھاگنے کی لا حاصل کوشش کر رہے ہیں جبکہ ان کے چیلے انہیں مقدس ہستیوں کی طرح پیش کرنے کی ناکام کوششوں میں مگن ہیں۔عوام کو سچ بتائیں کہ غریبوں کا خون چوس کر اثاثوں کی وجہ سے دھر لئے گئے ہیں ۔


ای پیپر