شہباز شریف کی گرفتاری عدالتی معاملہ ہے : شبلی فراز
28 ستمبر 2020 (17:02) 2020-09-28

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ میاں شہباز شریف کی گرفتاری عدالتی فیصلہ ہے اوریہ کہنا ہے کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ ہے تو یہ قابل افسوس امر ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ  معاشی حوالے سے بھی ایک انتہائی اہم خطہ ہے ۔ ہم یہ امید کرتے ہیں کہ گلگت بلتستان پاکستان کا معاشی بیس کیمپ بنے گا آنیوالے دنوں میں۔ ہم نے اپنے دو سال میں کبھی بھی یہ کوشش نہیں کی کہ گلگت بلتستان یا آزاد  کشمیر کی حکومت کو کمزور کیا جائے۔ وہاں پر کسی قسم کی ہم نے مہم جوئی کی اور نہ ہم نے وہاں پر کوئی ایسی سیاسی سرگرمیاں کیں جس سے ان حکومتوں کو مسائل پیدا ہو۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی گرفتاری تو عدالتی فیصلہ ہے ، اس میں سیاست کہاں سے آ گئی اور اگر اس نے ملکی دولت کو نہیں لوٹا ہے تو فکر نہیں ہونا چاہئے ۔ تحریک انصاف احتساب کے نعرے کے ساتھ حکومت میں آئی ہے اور نیب میں گرفتار افراد کے خلاف ثبوت کو عوام کے سامنے شائع کیاجانا چاہئے ۔کیونکہ ہم خود جمہوری پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں تو اس لئے اگر ہم  چاہتے بھی تو ایسا نہ کرتے کیونکہ عوامی ووٹوں سے جو حکومتیں قائم ہوئی ہیں انہیں  کارکردگی دکھانے کا موقع ملنا  چاہیے۔ 


ای پیپر