میگامنی لانڈرنگ ریفرنس میں آصف زرداری اور فریال تالپور پرفرد جرم عائد
28 ستمبر 2020 (11:50) 2020-09-28

اسلام آباد: میگامنی لانڈرنگ ریفرنس میں آصف زرداری اور فریال تالپور پرفرد جرم عائد کردی گئی ۔

ذرائع کے مطابق  احتساب عدالت   اسلام آبادنے فیصلہ سنادیا  ہے ،جس کے مطابق سابق صدر آصف زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور پر فرد جرم عائد کی گئی جبکہ دونوں نے صحت جرم سے انکار کردیاہے۔

ملزمان انورمجید اور عبدالغنی مجید پر بھی فرد جرم عائد کر دی گئی  ہے۔پارک لین، منی لانڈرنگ اور ہریش کمپنی ریفرنسز میں تمام ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی ہے۔


ای پیپر