جس انداز میں کشمیر ایشو عمران خان نے پیش کیا تاریخ یا د رکھے گی :شیخ رشید
28 ستمبر 2019 (16:42) 2019-09-28

لاہور : شیخ رشید نے پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا نواز شریف اور زرداری اللہ کی پکڑ میں ہیں ان کی اولاد اور پیسہ ان کے کام نہیں آرہا ،شہباز شریف سے میری لائن فٹ ہے ،شہباز شریف کے علاوہ میرا کسی سے کوئی رابطہ نہیں۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہاعمران خان نے کشمیر کا ایشو جس انداز سے پوری دنیا کے سامنے پیش کیا تاریخ یاد رکھے گی ،وزیر اعظم نے اقوام متحدہ میں عالم اسلام کی ترجمانی کی،انہوں نے کہا کشمیر ایشو پر پوری اپوزیشن وزیر اعظم عمران خان کے پیچھے کھڑی ہو گی ۔

مولانا فضل الرحمن کے دھرنے سے متعلق شیخ رشید نے کہا مولانا ابھی اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں ،مولانا فضل الرحمن کا کیس ناموس رسالت خود عمران خان نے بڑے فورم پر لڑا ہے ،مولانا کے دھرنے میں ن لیگ نے نومبر اور پیپلزپارٹی نے دسمبر میں شامل ہونے کی بات کی ہے ،عبد الغفور حیدری کے ذریعے فضل الرحمن کوپیغام پہنچا دیا ہے کہ اسلام آباد لاک ڈاﺅن کے فیصلے پر نظر ثانی کریں انہیں اگر فیس سیونگ چاہیے تو میں دینے کیلئے تیار ہوں ۔


ای پیپر