بشریٰ بی بی کا عمران خان کی زندگی سے متعلق ہوشر باانکشافات
28 ستمبر 2018 (23:45) 2018-09-28

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے میڈیا میں آ کر لوگوں کو حیران کر دیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق بشریٰ بی بی کی میڈیا میں آنے کی وجہ ان کے بارے میں متنازعہ بیانات اور ان سے منسوخ کچھ اہم باتیں تھیں جس کے بعد خاتون اول بشری بی بی نے وزیر اعظم عمران خان سے مشاورت کرکے انٹرویو کے ذریعے اپنی شخصیت کے بارے اور میڈیا پر آنیوالے متنازعہ بیانات کے حوالے سے وضاحت دینا ضروری سمجھی۔

خاتون اول بشریٰ بی بی نے پہلی مرتبہ ٹی وی چینل کو انٹرویو دیا اور ان تمام سوالات کے جوابات دئے جو بشریٰ بی بی اور عمران خان سے شادی کے بعد ا±ٹھائے گئے۔ اس انٹرویو کے مندرجات کو سوشل میڈیا پر بھی مقبولیت حاصل ہوئی اور ٹویٹر صارفین نے بشریٰ بی بی کے انٹرویو میں دئے گئے بیانات پر ان کی خوب تعریف کی۔

وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے خود کو خاتون اول ماننے سے انکار کردیا، بشریٰ بی بی کا کہنا ہے کہ خود کو خاتون اول کا لقب دیے جانے کے قابل نہیں سمجھتی، مسلمانوں کیلئے خاتون اول حضورﷺ کی اہلیہ ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جانب سے خود کو خاتون اول ماننے سے انکار کردیا ہے۔

خاتون اول بشریٰ بی بی نے انٹرویو میں اپنی روحانیت اور مسلک کے حوالے سے کھل کر وضاحت کی بشری بی بی نے انٹرویو کے ذریعے یہ تاثر دینے کی کوشش کی کہ نہ ان کے خواب میں نبی پاک ﷺ اور خاتون جنت حضر ت بی بی فاطمہ آئیں او ر نہ ان سے رہنمائی لیتی ہیں انکی کیا حیثیت ہے کہ وہ اتنی بڑی ہستیوں سے رہنمائی لیں انہوں نے کہا کہ میں تو یہ سوچ بھی نہیں سکتی کہ ایسی باتیں کرنیوالے نہ کیا سوچ کر میرے متعلق یہ بیانات دئیے۔

عمران خان کی شخصیت کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے بشریٰ بی بی نے کہا کہ کوئی انسان ایسا نہیں جو عمران خان کی بُرائی کر سکتا ہے انہوں نے کہا میں سمجھتی تھی کہ شاید عبادت ہی سب کچھ ہے لیکن جب عمران خان سے شادی کے بعد بنی گالہ آئی تو ایک دن میںلان میں گئی تو خان صاحب بیٹھے ہوئے تھے اوروہ بڑی تکلیف میں نظر آرہے تھے تو میں نے ان سے پوچھا خان صاحب کوئی مسئلہ یا پھر کوئی مشکل ، خان صاحب نے جواب دیا کہ میں بڑی تکلیف میں ہوں ،بشری ٰ بی بی نے کہا میں حیران ہوگئی کہ اس میں تکلیف والی کیا بات ہے ؟تو پھر خان نے کہا کہ یہ اس وقت بے جان ہیں بارش کیلئے دعا کریں تاکہ ان کی زندگی دوبارہ لوٹ آئے ، عمران خان کی اس بات کے بعد ہم دونوں نے مل کر دعا کی بڑی دیر درود شریف پڑھے اور بارش کیلئے خاص دعا کی ۔

عمران خان کی سادگی سے متعلق بات کرتے ہوئے بشریٰ بی بی نے کہا کہ ایک دفعہ خان نے لندن جانا تھا جب پیکنگ کیلئے بیگ تیار کرنے لگے تو صرف چار پینٹ کوٹ نظر آئے جس میں سے کسی کی پینٹ اور کسی کا کوٹ ٹھیک نہ تھا ،سردیوں والے کپڑے ہی گرمیوں میں پہن کر بھی گزارا کر لیتے تھے ،میں نے جب انعام سے پوچھا کہ خان صاحب کے گرمیوں کے کپڑے کہاں ہے کے جواب میں انہوں نے اگر خان صاحب کو کوئی کپڑے دے تو وہ پہن لیتے ہیں نہیں تو پھر ایسے ہی گزا را کر لیتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ خان صاحب جیسا سادہ انسان میں نے پہلے کبھی نہیں دیکھا جو ملے وہ ہی پہن لیتے ہیں کھانے کے حوالے سے کبھی کوئی خاص فرمائش نہیں کرتے ،چکن زیادہ کھاتے ہیں وہ بھی بالکل سادہ پسند کرتے ہیں ۔

عمران خان کی دینی زندگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب دنیا کے ساتھ دین کو بھی پورا وقت دیتے ہیں رات جس وقت مرضی آئیں اپنی نماز اور نوافل ضرور ادا کرتے ہیں ،میں نے عمران خان کو ایک بات بتائی کہ درود ضرور پڑھا کریں ۔

بشریٰ بی بی نے کہا کہ سب لوگ کہتے ہیں کہ میری وجہ سے خاں صاحب میں تبدیلی آئی اصل میں ہم دونوں کی وجہ سے ایک دوسرے میں تبدیلی آئی ہے۔ پہلے کی زندگی میں لوگ اللہ اور رسول ? کے قریب ہونے کیلئے میرے پاس آتے تھے اس زندگی میں لوگ خان صاحب کے قریب ہونے کیلئے آتے ہیں۔ خاتون اول بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ عمران خان بہت سادہ اور شفاف قسم کے انسان ہیں، دنیا کی کسی چیز کا بھی ان کوکوئی لالچ نہیں ہے۔

بشریٰ بی بی کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان قوم کا درد رکھتے ہیں، وہ تبدیلی اور بہتری ضرور لائیں گے۔ ابھی تحریک انصاف کو حکومت سنبھالے محض ایک مہینہ ہوا ہے، عمران خان کو تھوڑا وقت ضرور دیا جانا چاہیئے۔ وزیراعظم عمران خان کچھ وقت لیں گے مگر اتنا وقت نہیں جتنا وقت ماضی کی حکومتوں نے لیا۔ وزیراعظم عمران خان ملک کے حالات ضرور بہتر کرنے میں کامیاب ہوں گے۔


ای پیپر