سابق وزیر اعظم نواز شریف کی پر اسرار خاموشی کی وجہ سامنے آ گئی
28 ستمبر 2018 (22:08) 2018-09-28

لاہور مسلم لیگ (ن) نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی رہائی کے بعد پہلا سیاسی پاور شو کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

مسلم لیگ ن نے 12اکتوبرکوموچی دروازہ گراو¿نڈمیں جلسے کیلئے ڈپٹی کمشنرکوخط لکھ دیا۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کو جیل سے رہا ہوئے ایک ہفتہ سے زائد گزر چکا ہے اور نواز شریف تاحال خاموش ہیں اور اس حوالے سے کسی قسم کی سیاسی سرگرمی کا حصہ نہیں بن رہے۔اس پر بہت سے سیاسی حلقوں میں نواز شریف کی خاموشی کی باز گشت سنائی دے رہی تھی۔

تاہم سابق وزیر اعظم نواز شریف کی پر اسرار خاموشی کی وجہ سامنے آ گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی رہائی کے بعد اب سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔اس حوالے سے مسلم لیگ ن نے 12اکتوبر 2018 کو لاہور کے موچی باغ میں جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس ضمن میں مسلم لیگ ن نے 12اکتوبرکوموچی دروازہ گراو¿نڈمیں جلسے کیلئے ڈپٹی کمشنرکوخط لکھ دیا۔خط کے متن کے مطابق مسلم لیگ ن نے ڈپٹی کمشنر سے استدعا کی ہے کہ جلسہ کے لیے این او سی جاری کیا جائے اور جلسے کو بھرپورسیکیورٹی بھی فراہم کی جائے۔

یاد رہے کہ نواز شریف کی رہائی کے بعد مسلم لیگ ن کی یہ پہلی سیاسی سرگرمی ہوگی جس میں ممکنہ طور پر سابق وزیر اعظم نواز شریف بھی شرکت کریں گے۔


ای پیپر