وزیر اعظم عمران خان کی آرمی چیف ،ڈی جی آئی ایس آئی سے اہم ملاقات
28 ستمبر 2018 (17:45) 2018-09-28

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کووزیراعظم عمران خان سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ۔ملاقات میں آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار بھی موجود تھے۔

ملاقات میں دونوں شخصیات نے سیکیورٹی سمیت علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے دورہ چین اور پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے حوالے سے وزیراعظم کو آگاہ کیا جبکہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے دورہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے حوالے سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو آگاہ کیا۔


ای پیپر