سپیکر قومی اسمبلی نے وزیراعظم عمران خان کو فواد چودھری کی شکایت کردی
کیپشن:   فوٹوبشکریہ فیس بک
28 ستمبر 2018 (14:10) 2018-09-28

اسلام آباد: سپیکر قومی اسمبلی نے وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کی شکایت کر دی۔ اسد قیصر نے عمران خان سے کہا کہ اگر ان کا یہی رویہ رہا تو میں ایوان نہیں چلا سکتا۔

تفصیلات کے مطابق معروف صحافی نصرت جاوید کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر اطاعات فواد چوہدری نے کہا تھا کہ اگر میں ڈاکو کو ڈاکو نہیں کہوں تو اور کیا کہوں گا۔

اگر اپوزیشن نے ایوان میں واپس نہیں آنا تو نہ آئیں اور اسی متعلق مجھے نوجوان صحافیوں نے بتایا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے عمران خان کو واضح کہہ دیا کہ اگر یہی حالات رہے تو پھر میں ایوان نہیں چلا سکوں گا کیونکہ میں بہت اچھے ماحول میں ایوان کو چلا رہا تھا اور کوئی ہنگامہ نہیں ہوتا تھا۔ اپوزیشن والے بھی آرام سے آتے ہیں۔

نصرت جاوید کا مزید کہنا تھا کہ فواد چوہدری سے لوگ ناراض ہوتے ہیں کیونکہ طاقت ور لوگوں کو ہی دوسرے کی طاقت سے خطرہ ہوتا ہے اور فواد چوہدری جو بھی کہہ رہے ہیں وہ اپنے کپتان عمران خان کے کہنے پر کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی صدارت میں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے فواد چودھری کے الزامات کے خلاف ایوان میں تحریک استحقاق جمع کروائی۔

قومی اسمبلی میں وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے دھواں دھار تقریر کے بعد اپوزیشن سے معافی مانگ لی، فواد چودھری نے دعویٰ کیا تھا کہ خورشید شاہ نے 3 روز میں 800 افراد کو بھرتی کیا اور ٹیکسی ڈرائیور کو ریڈیو پاکستان کا ڈی جی لگا دیا گیا، ان کے خلاف کاروائی ہونی چاہیے، قانون پرعملدرآمد ہوتا تو یہ سب لوگ جیلوں میں ہوتے۔ فواد چودھری کی اپوزیشن کیخلاف سخت تقریر پر اپوزیشن نے احتجاج کرتے ہوئے واک آوٹ کیا جس پر فواد چودھری نے معافی مانگ لی تھی۔


ای پیپر