فوٹوبشکریہ فیس بک

کیا نیب کا گند اب عدالت کو صاف کرنا ہے؟ چیف جسٹس نے چیئرمین نیب کو طلب کرلیا
28 ستمبر 2018 (12:47) 2018-09-28

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان نے چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کو نیب کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے طلب کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے پٹرولیم قیمتوں پر عائد ٹیکسز کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے نیب کی کارکردگی پر بھی سوالات اٹھا دیئے اور چیئرمین نیب کو چیمبر میں طلب کرلیا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ نیب کو عدالت نے بہت سپورٹ کیا ہے، نیب سوائے آنے جانے کے کر ہی کیا رہا ہے؟ نیب کوئی ایک کیس بتائے جو منطقی انجام تک پہنچایا ہو، فواد حسن فواد اور احد چیمہ کی گرفتاری سے کیا نتیجہ نکلا؟ قوم کو علم ہونا چاہیے خلاف ضابطہ تقرری کرنے والوں کے ساتھ کیا ہوا؟

نیب سے صرف تحقیقات کرنے اور ریفرنس دائر کرنے کی خبر آتی ہے، کیا نیب کا گند اب عدالت کو صاف کرنا ہے؟ نیب سے نتائج درکار ہیں، نیب کا ڈھانچہ تبدیل کرنا ہوگا۔


ای پیپر