فوٹوبشکریہ فیس بک

آرمی چیف نے 11دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی: آئی ایس پی آر
28 ستمبر 2018 (12:23) 2018-09-28

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 11 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری پیغام میں دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق سے متعلق بتایا گیا جس کے مطابق چار دہشتگردوں کو قید کی سزائیں بھی سنائی گئیں۔

ان 11 دہشتگردوں کے خلاف ملٹری کورٹ میں مقدمات کی سماعت ہوئی ،دہشتگردوں نے سنگین وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا، ان دہشتگردوں نے 49 شہریوں، 20 فوجی اور پولیس اہلکاروں کو شہید کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں سے گرفتاری کے وقت اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا تھا، یہ دہشتگرد قانون نافذ کرنے والے اداروں اور فوج پر حملوں میں ملوث تھے، یہ دہشتگرد تعلیمی اداروں اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے جبکہ سزائے موت پانے والے ان دہشتگردوں کے ہاتھوں 148 افراد زخمی بھی ہوئے۔


ای پیپر