نئے پاکستان میں غربت تعلیم کے حصول میں رکاوٹ بنی تو طالبہ نے خودکشی کر لی
کیپشن:   فوٹوبشکریہ فیس بک سورس:   
28 ستمبر 2018 (12:03) 2018-09-28

ملتان: نئے پاکستان میں بھی غریب طالبہ کیلئے تعلیم کا حصول جاری رکھنا ناممکن بن گیا۔ ایم ایس سی کرنے میں غربت رکاوٹ بنی تو شجاع آباد کی ہونہار طالبہ نے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کر لی۔

غریب طالب علموں کے لئے اعلیٰ تعلیم کا حصول آج بھی مشکل، سرکاری کالجوں میں میرٹ، نجی تعلمی اداروں کی فیسیں راہ کی رکاوٹ۔

اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کی خواہشمند شجاع آباد کی ہونہار طالبہ بیس سالہ شمشاد کو ایم ایس سی میں داخلہ نہ مل سکا، اسلامیہ یونیورسٹی میں نام میرٹ لسٹ میں نہیں آیا، نجی تعلیمی اداروں کی فیس بھرنا والدین کی حیثیت نہیں تھی، خواب ٹوٹتا نظر آیا تو شمشاد نے زندگی سے ہی رشتہ توڑ لیا۔

پوسٹ مارٹم کے بعد شمشاد کی لاش گھر پہنچی تو کہرام برپا ہوگیا، غم سے نڈھال شمشاد کے والدین بے بسی کی تصویر بنے ہیں۔


ای پیپر