انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات، پرویز خٹک خصوصی کمیٹی کے سربراہ ہونگے
کیپشن:   فوٹوبشکریہ فیس بک
28 ستمبر 2018 (11:36) 2018-09-28

اسلام آباد: انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات، وزیر دفاع پرویز خٹک خصوصی کمیٹی کے سربراہ ہونگے۔ وزیر اعظم عمران خان نے منظوری دیدی۔

تفصیلات کے مطابق کمیٹی میں اراکین قومی اسمبلی اور سنیٹرز بھی شامل ہونگے۔ حکومت اور اپوزیشن کے 12، 12 اراکین بھی خصوصی کمیٹی کا حصہ ہونگے۔

حکومت اور اپوزیشن نے اپنے اپنے ممبران کے نام سپیکر کو دے رکھے ہیں، اسد قیصر ایوان میں کمیٹی کا باضابطہ اعلان کریں گے۔ کمیٹی کا نوٹی فیکیشن جاری ہونے کے بعد کام شروع ہوگا، پہلے اجلاس میں ٹی او آرز طے کیے جائیں گے۔


ای پیپر