وفاقی دارالحکومت میں ماسٹر پلان کی ضرورت ہے: اسد عمر
کیپشن:   فوٹوبشکریہ فیس بک
28 ستمبر 2018 (11:21) 2018-09-28

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں ماسٹر پلان کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے چیمبر آف کامرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں پانی سے بڑا کوئی مسئلہ نہیں، وفاقی دارالحکومت میں ماسٹر پلان کی ضرورت ہے۔

اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ کاروباری حضرات معیشت سے متعلق تجاویز دیں، حکومت سب کو ساتھ لے کر چلنا چاہتی ہے۔ اسلام آباد کیلئے پانی سے متعلق منصوبوں پر عمل کی منظوری دے دی گئی ہے جبکہ وزیراعظم نے اسلام آباد کیلئے آبی منصوبوں کی منظوری دی۔


ای پیپر