فوٹوبشکریہ فیس بک

ایشیائی کرکٹ کی جنگ ، فیصلہ کن ٹاکرا آج دبئی میں ہو گا
28 ستمبر 2018 (10:33) 2018-09-28

دبئی : ایشیائی کرکٹ چیمپئن کون بنے گا؟ چھ بار کی چیمپئن بھارتی ٹیم آج بنگلہ دیش کے خلاف فیصلہ کن معرکے میں مدمقابل ہو گی۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑے چار بجے کھیلا جائے گا۔

ایشیائی کرکٹ کی جنگ ، فیصلہ کن ٹاکرا آج دبئی میں ہو گا۔ دونوں ٹیموں نے اپنی تیاریاں مکمل کر لیں۔ بھارتی کپتان روہت شرما جیت کا تسلسل برقرار رکھنے کیلئے پرعزم ہیں، تو بنگلہ دیش کی ٹیم بھی فائنل جیت کر پہلی بار چیمپئن بننے کا خواب آنکھوں میں سجائے ہے۔

ٹورنامنٹ میں بھارت تاحال ناقابل شکست ہے جبکہ بنگالی ٹائیگرز اہم میچ میں پاکستان کو ہرا کر فائنل میں پہنچے ہیں۔ بھارت 6 بار ایشین چیمپئن بن چکا ہے۔ ادھر بنگلہ دیش دو بار فائنل میں پہنچ کر ٹائٹل سے محروم رہا ہے۔


ای پیپر