بجلی 1 روپے 16 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دیدی گئی
کیپشن:   فوٹوبشکریہ فیس بک
28 ستمبر 2018 (10:10) 2018-09-28

اسلام آباد: نئے پاکستان میں عوام پر ایک اور مہنگائی کا بم گرا دیا گیا ہے اور نیپرا نے بجلی ایک روپے 16 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ ڈیڑھ روپے مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی تاہم نیپرا نے ایک روپے 16 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دیدی۔

بجلی کی قیمت میں اضافہ اگست کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ نیپرا کے مطابق اگست میں بجلی کی پیداواری لاگت 5 روپے 91 پیسے فی یونٹ رہی جبکہ صارفین سے اگست میں 4 روپے 75 پیسے وصول کئے گئے صارفین پر آئندہ ماہ 16 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔


ای پیپر