Patients, world, second wave, Pandemic
کیپشن:   file photo
28 اکتوبر 2020 (09:48) 2020-10-28

نیویارک: پوری دنیا میں عالمی وبا کی تباہ کاریاں جاری ہیں، مریضوں کی تعداد 4 کروڑ 42 لاکھ 36 ہزار سے زائد ہوچکی ہے جبکہ 11 لاکھ 71 ہزار افراد وبا سے لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ وبا کے اس وقت ایک کروڑ 62 لاکھ سے زیادہ فعال کیسز وجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عالمی وبا کی دوسری لہر نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جبکہ امریکا میں وبا کی تیسری لہر شروع ہوچکی ہے ، جہاں متاثرین کی تعداد 9 ملین سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ 32 ہزار ہو چکی ہے۔ ماہرین کو ڈر ہے کہ یہ تیسری لہر امریکا کیلئے کہیں زیادہ خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔ دسمبر 2020 تک ہلاکتوں کی مجموعی تعداد تین لاکھ سے بھی زیادہ ہونے کا خدشہ ہے۔

بھارت میں کورونا متاثرین کی تعداد 80 لاکھ کے قریب ہے جبکہ برازیل میں یہ تعداد 54 لاکھ 41 ہزار ہے۔

ادھر پاکستان میں عالمی وبا سے متاثر مزید 14 مریض دم توڑ گئے، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 759 ہو گئی، 24 گھنٹوں کے دوران 825 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، این سی او سی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق، متاثرین کی تعداد 3 لاکھ 30 ہزار 200 تک جا پہنچی، 3 لاکھ 11 ہزار 814 صحت یاب ہوچکے ہیں۔

خیال رہے کہ روس اور امریکا سمیت اب تک کئی ممالک عالمی وبا کی ویکسین تیار کرنے کا دعوی کر چکے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت بھی ویکسین کی جلد فراہمی کی بات کر چکا ہے۔ لیکن یہ مرض دن بھر دن مزید اموات کا باعث بنتا جا رہا ہے۔ جیسے روکنے کیلئے عالمی طاقتوں کو ضرور کچھ کرنا ہوگا۔


ای پیپر