فضائی حدود بند کرنے پر بھارت تلملا اٹھا
28 اکتوبر 2019 (22:14) 2019-10-28

نئی دہلی: بھارت نے فضائی حدود کے استعمال کی اجازت نہ دینے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کو بین الاقوامی شہری ہوا بازی (آئی سی اے او) لے جانے کا فیصلہ کیا ہے؎

  بھارت نے وزیر اعظم نریندر مودی سعودی عرب جانے والی پرواز کے لئے ملک کی فضائی حدود کو استعمال کرنے کی پاکستان سے اجازت طلب کی تھیجہاں وہ منگل کو بین الاقوامی کاروباری کانفرنس میں شرکت کرنا چاہتے تھے لیکن پاکستان نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی اور انکار کر دیا ۔ بھارت کو پاکستان کے اس رویہ پر انتہائی افسوس ہے۔

بھارتی میڈیا نے ایک اعلیٰ حکومتی عہدیدار کے حوالے سے کہا ہے کہ بھارت اس معاملہ کو سنجیدگی سے دیکھتے ہوئے پاکستان کو بین الاقوامی شہری ہوا بازی (آئی سی اے او) گھسیٹے گا۔ عہدیدار کا کہنا تھا کہ کستان کو خصوصی فلائٹ کی تمام کلئیرنس اور معلومات فراہم کی گئیں تھیں لیکن پاکستان نے بین الاقوامی طرز عمل سے انحراف کی پرانی روش برقرار رکھی ۔


ای پیپر