نواز شریف کی صحت ٹھیک نہیں : عظمیٰ بخاری
28 اکتوبر 2019 (20:49) 2019-10-28

لاہور : پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنماعظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ فی الحال یہ طے ہے کہاکہ نواز شریف کی صحت ٹھیک نہیں ہے، انہیں ایک بیماری کی دوا دی جاتی ہے تو دوسرے عضو پر اس کا منفی اثر ہو جاتا ہے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ نواز شریف کرپشن کی وجہ سے جیل میں نہیں ہیں بلکہ اس کی وجہ کچھ اور ہے زکوۃ اور خیرات کھانے والوں کو ڈوب مرنا چاہیے۔  نواز شریف علاج کے لیے بیرون ملک نہیں جائیں گے تاہم حتمی فیصلہ ان کی فیملی نے کرنا ہے، لیڈر روز روز نہیں بنتے، زندگی ایک ہی بار ملتی ہے، اس کو بچانے کی حتی الامکان کوشش کی جانی چاہیے۔

عظمی بخاری نے طنزیہ انداز میں زرتاج گل وزیر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کی شان ہے کہ مولانا کو رینٹ اے لیڈر کہنے والے سیاسی کزن کے ساتھ کفن لے کر ڈی چوک آئے تھے، یہ علاقہ ان کے ٹائم میں وائٹ زون تھا، ہمارے پہ ریڈ زون ہو گیا۔


ای پیپر