اپنے ماتحت مرد کیساتھ جنسی تعلقات،کیٹی ہل کو مستعفی ہونا پڑ گیا

واشنگٹن:امریکی رکن کانگریس کیٹی ہل نے اپنے ماتحت مرد اور خاتون کیساتھ جنسی تعلقات کے الزام پر اپنی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ۔
کیٹی ہل پر الزام تھا کہ انہوں نے 2018میں انتخابات کے دوران اپنی مہم میں شامل ایک خاتون رکن جبکہ ایوان کے ایک مرد ملازم کیساتھ جنسی تعلقات قائم کیے ،امریکی ویب سائٹ نے کیٹی ہل کی جانب سے اپنی انتخابی مہم میں خاتون اور ایک رکن مرد کیساتھ جنسی تعلقات اور ان کے ساتھ رومانوی انداز میںلی گئی تصاویر شائع کی تھیں ،جس پر کیٹی ہل نے اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ کسی کی پرائیویسی میں دخل انداز ی ہے ۔
امریکی ہاﺅس کی اخلاقی کمیٹی نے کیٹی ہل پر لگنے والے الزامات کی تحقیقات شروع کر دی ہے ،اس بات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ خاتون رکن نے ایوان کے اصولوں کی خلاف ورزی کی ہے یا نہیں،اخلاقی کمیٹی کی جانب سے تحقیقات کے اعلان کے دو دن بعد کیٹی ہل نے رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔
It is with a broken heart that today I announce my resignation from Congress. This is the hardest thing I have ever had to do, but I believe it is the best thing for my constituents, my community, and our country.
See my official statement below. pic.twitter.com/nG97RQIwvO
— Rep. Katie Hill (@RepKatieHill) October 27, 2019
واضح رہے کیٹی ہل کا تعلق ڈیمو کریٹک پارٹی سے ہے ،رکن کانگریس منتخب ہونے کے بعد وہ ایوان زیریں کی ایک کمیٹی کی چیئرپرسن منتخب ہوئی تھیں، ان کی سربراہی میں بننے والی کمیٹی ڈونلڈ ٹرمپ کے مالی اخراجات کی تحقیقات کر رہی تھیں۔