سلمان شہباز کو اشتہاری قرار دے دیا گیا
28 اکتوبر 2019 (17:34) 2019-10-28

لاہور کی احتساب عدالت نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز کو اشتہاری قرار دے دیا ۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کی احتساب عدالت نے نیب کی درخواست پر سماعت کی ،کیس سماعت پر عدالت کو بتایا گیا کہ سلمان شہباز کی تمام جائیداد قرق کر لی گئی ہے ،اس موقع پر نیب کی جانب سے بتا یا گیا کہ منی لانڈرنگ کیس میں متعدد مرتبہ طلبی کے باوجود سلمان شہباز پیش نہیں ہو رہے ،نیب نے عدالت سے استدعا کی کہ سلمان شہباز کو اشتہاری قرار دیا جائے جس پر عدالت نے نیب کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں اشتہاری قرار دے دیا ۔

ساتھ ہی عدالت نے سلمان شہباز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے انہیں گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔


ای پیپر