Image Source: File Photo

عمران خان کو این آر او کی ضرورت ، نواز شریف کو نہیں، مریم اورنگزیب
28 اکتوبر 2019 (17:13) 2019-10-28

لاہور: مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کو این آر او کی ضرورت ہے، نواز شریف کو نہیں، آج کی تقریر ایک خوفزدہ، بزدل اور ناکام شخص کی تھی، جتنا مرضی جھوٹ بول لیں، اب آپ کو استعفیٰ دینا پڑے گا۔

 

تفصیلات کے مطابق ، ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ایک سال میں 11 ہزار ارب تاریخی قرض لینے پر آپ کو این آر او نہیں ملے گا، وزیر اعظم 50 لاکھ گھر، ایک کروڑ نوکریاں دینا پڑیں گی، دھمکی دیں یا گالی، ایک سال میں ترقی کی شرح 5.8 سے 2.4 فیصد کرنے پر آپ کو این آر او نہیں ملے گا۔

 

مریم اورنگزیب نے کہا کہ   عمران خان فارن فنڈنگ کیس میں آپ این آر او مانگ رہے ہیں، آپ کی منی لانڈرنگ اور غیر قانونی فنڈنگ 23 اکاؤنٹس کی صورت پکڑی جاچکی ہے، دوسروں پر این آر او مانگنے کا الزام لگاتے لگاتے آج آپ اپنے لئے این آر او کی بھیک مانگتے نظر آ رہے تھے۔

 


ای پیپر