نواز شریف کی جان کو سنگین خطرہ لاحق
28 اکتوبر 2019 (16:39) 2019-10-28

لاہور :ڈاکٹر وں کے میڈیکل بورڈ کیلئے نواز شریف کا علاج ایک بڑا چیلنج بن گیا ، نواز شریف کے علاج کو 7روز ہو گئے لیکن ان کے پلیٹ لیٹس معمول پر نہیں آ رہے ۔

تفصیلات کے مطابق نواز شریف کے پلیٹ لیٹس 45ہزار سے دوبارہ 25ہزار تک آگئے ،ڈاکٹرو ں کے مطابق نوازشریف کے دل اور گردوں پرتوجہ دیں تو پلیٹیلیٹس گررہے ہیں اور پلیٹیلیٹس پر توجہ دیں تو دل اور گردوں کے مسائل بڑھ رہے ہیں، ان کے گردوں کے ٹیسٹ خراب آئے ہیں جس کے باعث ان کی دل کی ادویا روک دی گءہیں۔

ذرائع کے مطابق 25 ہزار پلیٹیلیٹس پر دل کی دوائیں نہیں دے سکتے، نوازشریف کو دل کا سنگین مسئلہ ہے لیکن پلیٹیلیٹس کا گرنا بھی تشویشناک ہے،ڈاکٹروں نے نواز شریف کو ہسپتال سے ڈسچارج کرنے سے منع کر تے ہوئے شریف فیملی کو مشورہ دیا ہے جب تک ان کی صحت بہتر نہیںہوتی انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کرنا منا سب نہیں۔


ای پیپر