شاہد خاقان عباسی کی طبیعت بھی ناساز
28 اکتوبر 2019 (16:12) 2019-10-28

اسلام آباد: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی طبیعت بھی بگڑ گئی جب کہ میڈیکل بورڈ نے انہیں اسپتال داخل کرنے کی سفارش کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی طبیعت بھی ناساز ہوگئی ہے، میڈیکل بورڈ نے شاہد خاقان عباسی کو ہرنیا آپریشن کے لیے اسپتال داخل کرنے کی سفارش کی ہے جب کہ میڈیکل رپورٹ میں بات سامنے آئی ہے کہ شاہد خاقان عباسی کے گردے اور مثانے میں پتھری ہے۔


ای پیپر