فائل فوٹو

سابق وزیراعظم کے پلیٹ لیٹس میں کمی، اگلے48 گھنٹے اہم قرار
28 اکتوبر 2019 (15:55) 2019-10-28

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد دوبارہ کم ہوگئی ہے ۔ ڈاکٹروں نے تشویشناک صورت حال کے بعد اگلے 48 گھنٹوں کو انتہائی اہم قرار دیا ہے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف گزشتہ 7 روز سے لاہور کے سروسز ہسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں خصوصی میڈیکل بورڈ کی نگرانی میں ان کا علاج کیا جارہا ہے۔

میڈیکل بورڈ کے مطابق گزشتہ روز نواز شریف کے پلیٹ لیٹس میں دوبارہ کمی ہوئی اور ان کے پلیٹ لیٹس 45 ہزار سے کم ہو کر 25 ہزار ہوگئے۔

میڈیکل بورڈ کے مطابق نواز شریف کو دل کے عارضے کی ادویات کی وجہ سے پلیٹ لیٹس میں کمی ہوئی لہٰذا انہیں ہارٹ اٹیک کے بعد دی جانیوالی دوائی بند کر دی گئی تھی جس کے بعد ان کی پلیٹ لیٹس کی تعداد بڑھ جائے گی۔


ای پیپر