نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کی سماعت
28 اکتوبر 2019 (15:05) 2019-10-28

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ میں العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طبی بنیادوں پر عبوری ضمانت میں توسیع سے متعلق شہباز شریف کی درخواست پر سماعت منگل کو ہوگی،چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس محسن اختر کیانی کیس پر سماعت کریں گے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طبی بنیادوں پر عبوری ضمانت میں توسیع سے متعلق شہباز شریف کی درخواست پر چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل دو رکنی بینچ(آج) کیس کی سماعت کریگا۔عدالت نے سابق وزیراعظم کی بیس بیس لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منگل ضمانت منظور کی تھی۔عدالت نے عبوری ضمانت وفاقی و پنجاب حکومتوں اور نیب کی جانب سے مخالفت نہ کیے جانے کی بنا پر منظور کی ہے۔

دوران سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سیکرٹری داخلہ پراسیکیوٹر نیب اور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ دیئے حلف کی پاسداری کریں عدالت کو گمراہ نہ کریں۔دوسری جانب شہباز شریف کی نواز شریف کو طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت سے متعلق متفرق درخواستوں سمیت نواز شریف کی العزیزیہ ریفرینس فیصلے کے خلاف مرکزی اپیل پر سماعت بھی ہوگی۔


ای پیپر