فائل فوٹو

'دھرنے کے شرکاء لٹھ بردار ہیں اور ان کے پاس اے کے 47 بھی ہیں'
28 اکتوبر 2019 (11:31) 2019-10-28

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا دھرنا الیکشن اصلاحات کیلئے تھا جبکہ مولانا فضل الرحمان کا دھرنا انارکی پھیلانے کیلئے ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا مارچ شدت پسندوں کا ہے اور مولانا فضل الرحمان کے مطالبے انارکی اور افرا تفری پھیلانے کیلئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دھرنے کے شرکاء لٹھ بردار ہیں اور ان کے پاس اے کے 47 بھی ہیں۔ حکومت کوشش کرے گی کہ معاملہ پُر امن طریقے سے حل ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو پارلیمنٹ کے ذریعے ہی ہٹایا جا سکتا ہے۔

فواد چوہدری نے ایک بار پھر مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر قیادت کرپشن کے باعث جیل میں ہے۔ یہ لوگ چاہتے ہیں ملک میں انتشار رہے تاکہ ان سے توجہ ہٹی رہے۔

خیال رہے کہ مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں جے یو آئی ف کے آزادی مارچ کا گزشتہ روز کراچی سے آغاز ہوا تھا جو مختلف شہروں سے ہوتا ہوا 31 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گا۔


ای پیپر