فائل فوٹو

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز 46 برس کی ہو گئیں
28 اکتوبر 2019 (11:07) 2019-10-28

لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز 46 برس کی ہو گئیں، مریم نواز اپنے والد کی طبیعت کی خرابی کے باعث سالگرہ نہیں منائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی آج سالگرہ کا دن ہے، مریم نواز 28 اکتوبر 1973 میں لاہور میں پیدا ہوئیں، مریم نواز نے انگریزی ادب میں جامعہ پنجاب سے ڈگری لی، مریم نے ابتدائی طور پر 2012 میں خاندان کے رفاہی ونگ میں کام کا آغاز کیا، مریم نواز کو پاکستان مسلم لیگ نے پاکستان کے عام انتخابات 2013 کے دوران میں ضلع لاہور کی انتخابی مہم کا منتظم مقرر کیا۔

وزیر اعظم کے دفتر میں اپنے والد کے تیسرے غیر مسلسل انتخابات کے بعد، مریم کو 22 نومبر 2013 کو وزیراعظم یوتھ پروگرام کا کرسی نشین مقرر کیا گیا، تاہم عدالت عالیہ لاہور میں اس فیصلے پر درخواست کے بعد مریم نواز نے 13 نومبر 2014 کو استعفیٰ دے دیا تھا۔

مریم نواز آج اپنی سالگرہ والد کی طبیعت کی خرابی کے باعث نہیں منائیں گی۔ اس بات کا انکشاف پی ایم ایل ( ن ) کی رہنما حنا پرویز بٹ نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ حنا پرویز بٹ نے بتایا کہ پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے قائد نواز شریف کے پلیٹ لیٹس دوباہ کم ہوگئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چند روز قبل انہیں ہارٹ اٹیک بھی ہوا تھا۔ انہوں نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں تصدیق کی کہ آج مریم نواز کی سالگرہ کا دن ہے لیکن وہ نہیں منائیں گی کیونکہ اس وقت سب سے اہم ان کے والد اور ہمارے قائد کی صحت ہے جس کی وجہ سے ہم سب فکر مند ہیں۔


ای پیپر