فائل فوٹو

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ تین نومبر کو کھیلا جائے گا
28 اکتوبر 2019 (10:30) 2019-10-28

سڈنی: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ تین نومبر کو سڈنی میں کھیلا جائے گا، آج گرین شرٹس پریکٹس سیشن کریں گے۔

پاکستانی ٹیم کل آسٹریلیا پہنچی ہے، کنڈیشنز سے ہم آہنگی کیلئے گرین شرٹس آج تقریبا تین گھنٹے پریکٹس کریں گے۔

ہیڈ کوچ مصباح الحق کی پریس کانفرنس بھی متوقع ہے ، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی تین نومبر کو کھیلا جائے گا۔

دوسری جانب پاکستان ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کا قومی کھلاڑیوں کو آسٹریلیا میں سیریز جیتنے کیلئے نیک تمناعات کا اظہار، محمد حفیظ نے کہا جو ٹیم آسٹریلیا کھیلنے گئی امید کرتا ہوں اچھا پرفارم کرے گی، پی سی بی نے جب بھی موقع دیا ضرور کھیلوں گا۔


ای پیپر