فائل فوٹو

عمران خان ننکانہ صاحب میں بابا گرونانک یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھیں گے
28 اکتوبر 2019 (09:42) 2019-10-28

لاہور: وزیر اعظم عمران خان آج ننکانہ صاحب میں بابا گرونانک یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان لاہور میں گورنر پنجاب محمد سرور اور وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقات اور مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔

وزیراعظم کی جانب سے ننکانہ صاحب کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان بھی متوقع ہے۔ عمران خان کو کرتارپور راہداری کے افتتاح اور صاف پانی منصوبے پر ہونے والی پیش رفت پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔ ڈاکٹر یاسمین راشد وزیراعظم کو نواز شریف کی صحت کے حوالے سے بھی آگاہی دیں گی۔

معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ایک اور وعدے کی تکمیل کر دی ہے، کرتارپور راہداری مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کا سایہ دارشجر بنے گا۔ باباگرونانک یونیورسٹی کو 106 ایکڑ تقریباً 548 کنال رقبہ پر تعمیر کیا جا رہا ہے۔


ای پیپر